the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ : 9؍جون

حیدرآباد، 6؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تحت ایم اے میں داخلہ جاری ہے ۔ یہ کورس چار سمسٹرز پر مشتمل دوسال کے لئے ہے اور اس کی تعلیم یونیورسٹی کے حیدر آباد کیمپس میں ریگولر طریقے پر ہوگی ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 ؍جون 2014 ہے۔ اس کورس کے ذریعہ اسلامی افکار و نظریات ، تہذیب و ثقافت ، تاریخ و تمدن ، تحریکات و شخصیات اور علوم اسلامیہ جیسے قرآن و حدیث اور فقہ وتصوف کے میدانوں میں اعلی تعلیم کے مواقع حاصل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس شعبہ میں جدید تقاضوں کے پیش نظر تیار کئے گئے نئے اور جامع نصاب کے تحت ایم اے کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اور ہر طالب علم کو یونیورسٹی قواعد کے مطابق 1000 ؍ (ایک ہزار روپے ) ماہانہ اسکالر شپ بھی دیا جاتا ہے۔ بی اے کی سطح پر جاری ہونے والے پانچ سالہ مربوط پروگرام میں بھی ایک مضمون اسلامیات شامل ہے۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کے مرکزی آفس حیدر آباد، ملک بھر میں پھیلے اس کے علاقائی مراکز اور ایجوکیشن کالجزسے وہاں دستیاب چالان کے



ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ ایم اے میں داخلہ کی اہلیت کے لئے ضروری ہے کہ کسی مسلمہ یونیورسٹی سے 45% فیصد نمبرات کے ساتھ گریجویشن کی تکمیل کی ہو جس میں اسلامیات ؍دینیات یا عربی؍اردو؍فارسی ایک مضمون ؍زبان دوم کے طور پر شامل ہو۔ نیز دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جامعہ اشرفیہ مبارکپور ، جامعہ دار السلام عمرآباد، جامعۃ الفلاح بلریا گنج، دار العلوم الاسلامیہ بستی، جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور جامعۃ الصالحات رامپور کی اسنا د فضیلت کو ،اسی طرح اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی سند فضیلت ، اور بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی سند عا لمیت کو اور المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے سند اختصاص کو بھی ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلہ کے لئے گریجویشن کے مماثل تسلیم کیا گیا ہے۔ پر کیا ہوا داخلہ فارم متعلقہ اسناد کی زیراکس کاپی کے ساتھ صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، گچی باؤلی حیدرآباد ، 500032 کے پتہ پر بھیجا جائے۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد فہیم اخترندوی (موبائیل نمبر09885775629) اور انچارج صدر شعبہ پروفیسر محمد ظفر الدین (فون نمبر040-23008364) سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.